چترال کے علاقے بریپ کے گاؤں جملشٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ان کے شوہر شدید زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گزشتہ شام اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ان کے شوہر کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔





