ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کا مرکزی اجتماع آج تہران میں ہوگا جہاں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
6 جولائی کی صبح جنازے کا جلوس تہران سے قم روانہ ہوگا جبکہ تدفین سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا بعد ازاں 9 جولائی کو مشہد میں امام رضاؑ کے روضے میں ان کی تدفین کی جائے گی۔
تہران میں امام خمینی سینٹر اور اس کے اطراف سوگ کا سماں ہے جہاں لاکھوں شہری قطاروں میں کھڑے ہو کر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی میتوں کا آخری دیدار کر رہے ہیں، اپنے رہنما کی وفات پر غمزدہ شہریوں کی بڑی تعداد اشکبار نظر آئی۔
یہ بھی پڑھیں: خامنہ ای کی تدفین کے بعد جوہری مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، صدر ٹرمپ
ایرانی حکام نے جنازے میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کی سہولت کے پیش نظر تہران کے اسکولوں کے 40 سے 50 ہزار کلاس رومز عارضی رہائش کے لیے کھول دیے ہیں۔
حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں دنیا کے 100 ممالک کے نمائندوں سمیت ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔





