سوات سے افسوسناک خبر، اے این پی رہنما کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ

بونیر کے علاقے شکردرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما ممتاز علی خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ان کے بھائی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے روانہ ہونے والی ایمبولینس کو بھی راستے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ریسکیو 1122 کا ایک ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن بھی زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں افسوسناک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 افراد زخمی

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

Scroll to Top