غیر قانونی طور پر مقیم 10 افغان باشندے گرفتار، پناہ دینے والا گودام مالک بھی گرفتار

غیر قانونی طور پر مقیم 10 افغان باشندے گرفتار، پناہ دینے والا گودام مالک بھی گرفتار

گرفتار ہونیوالوں میں اویس، عبدالرحمٰن، اسماعیل، شمس الدین، احسان اللہ اور حبیب اللہ سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جو طویل عرصے سے مذکورہ کمپاؤنڈ میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شرافی گوٹھ پولیس نے اندرون گتہ کباڑ کمپاؤنڈ، اسماعیل گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 10 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ انہیں پناہ دینے والے گودام کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں اویس، عبدالرحمٰن، اسماعیل، شمس الدین، احسان اللہ، حبیب اللہ اور دیگر افراد شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ افراد طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر مذکورہ کمپاؤنڈ میں مقیم تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تمام مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار افغان باشندوں کے قیام سے متعلق قانونی دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

پناہ دینے والے گودام مالک کو بھی حراست میں لے کر اس کے کردار کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے کہ آیا اس نے جان بوجھ کر غیر قانونی افراد کو رہائش فراہم کی یا نہیں۔

پولیس کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور گرفتار افراد سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ قانونی کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top