عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست سامنے آگئی

عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست جاری کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلا کی فہرست جاری کر دی۔

جاری فہرست کے مطابق 7 جولائی کو ملاقات کے لیے 6 وکلا کو نامزد کیا گیا ہے۔ جنہیں جیل میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایل آر ایچ میں سالانہ 20 لاکھ سے زائد مریضوں کو صحت کارڈ پر مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، ترجمان محمد عاصم

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چوہدری، فتح اللہ برکی، حسنین مرتضیٰ سمبل اور شہباز احمد سیال کے نام شامل ہیں۔

Scroll to Top