پاکستانی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی تازہ ترین شرحِ تبادلہ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق حالیہ دنوں میں اس کرنسی کی قدر میں واضح اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے ایرانی ریال کی قیمت مسلسل غیر یقینی کا شکار ہے، اس مندی کی بنیادی وجوہات میں طلب و رسد کا فرق، معاشی دباؤ اور خطے کی مجموعی اقتصادی صورتحال شامل ہیں۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد بین الاقوامی معاشی پابندیوں اور اندرونی مالی مشکلات نے ریال کو عالمی سطح پر دباؤ میں رکھا ہوا ہے جس کے اثرات اب پاکستانی اوپن مارکیٹ میں بھی نمایاں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین ریٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک پاکستانی روپے کے بدلے 4945 ایرانی ریال مل رہے ہیں۔ اسی طرح 5 روپے کے بدلے 24,726 اعشاریہ 70 ریال اور 10 پاکستانی روپے کے بدلے 49,453 اعشاریہ 40 ایرانی ریال کا لین دین ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید برآں 20 پاکستانی روپے کے بدلے 98,906 اعشاریہ 80 ریال، 50 روپے کے بدلے 2 لاکھ 47 ہزار 267 ریال، جبکہ 100 پاکستانی روپے کے بدلے 4 لاکھ 94 ہزار 534 ایرانی ریال مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایل این جی کی قیمتوں میں 16.17 فیصد تک کا بڑا اضافہ
ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ میں ایرانی ریال کی خرید و فروخت فی الحال انتہائی محدود پیمانے پر جاری ہے اور یہ لین دین زیادہ تر مخصوص کاروباری ضروریات تک ہی محدود ہے۔
مالیاتی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ کی سیاسی صورتحال اور معاشی پابندیاں برقرار رہیں، تو آنے والے دنوں میں ایرانی ریال کی قدر مزید گر سکتی ہے۔





