زیارت مانگی حملے کا بھرپور جواب، فتنہ الخوارج کے15 دہشتگرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن مکمل

زیارت مانگی حملے کا بھرپور جواب، فتنہ الخوارج کے15 دہشتگرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن مکمل

زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل، 15 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات شاہد رند کا کہنا تھا کہ ضلع زیارت کے علاقے منگی میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا مشترکہ کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، 15 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔

شاہد رند کے مطابق آپریشن میں ایف سی، بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نے حصہ لیا، ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8 پولیس اہلکار دشوار گزار پہاڑی راستوں سے بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے، جبکہ کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن سے کھیلنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی، ریاست پوری قوت سے جواب دے رہی ہے،سیکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے۔

یہ بھی پڑھیں:   صوبائی حکومت کا انوکھا فیصلہ، سوات چڑیا گھر کیلئے صرف ایک ہزار روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا

بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، ہر حملے کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔

ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری ہے،زیارت میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

بلوچستان کے امن، استحکام اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Scroll to Top