شوکت بونیری
بونیر کے علاقے پھلواڑی میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی حالت اچانک بگڑ گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دوران علاج ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ باقی دو بچوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ : ٹرین کی ٹکر سے دو الگ الگ حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
ڈاکٹروں کی ٹیم باقی دونوں بچوں کی زندگی بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر علاج معالجے میں مصروف ہے اور پولیس واقعے کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔





