عظمت اللہ عقاب
سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت اور حکمتِ عملی پر سخت تنقید کی ہے۔
پختون ڈیجیٹل سےگفتگو کرتے ہوئے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی اس وقت زیرو ہے اور پارٹی صرف عمران خان کے نام پر سیاست کر رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہونے والے احتجاجوں میں پارٹی کا کوئی کردار نہیں ہے بلکہ لوگ صرف علیمہ خان کے کہنے پر باہر آتے ہیں۔
سابق اسپیکر نے انکشاف کیا کہ عمران خان کی رہائی کے معاملے پر پارٹی کے اندر ایک دوسرے پر الزام تراشی اور سیاست ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے ان کی ناراضگی کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ قیادت میں عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی :گورکھپور ناکے پر پی ٹی آئی کارکنوں کا آپس میں تصادم، ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیے
مشتاق غنی نے موجودہ احتجاجی طریقہ کار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی صرف ہومیوپیتھک احتجاج کر رہی ہے اور ہومیوپیتھک احتجاج سے عمران خان رہا نہیں ہو سکتے۔





