محمد اعجاز آفریدی
خیبر پختونخوا حکومت نےضم شدہ قبائلی اضلاع میں نئے ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری محکمہ خزانہ محمد تیمور خان آفریدی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان تعینات کیا گیا ہے ۔
محکمہ خزانہ ہی کے دوسرے ڈپٹی سیکریٹری یوسف علی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی کمشنر اورکزئی مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور فہد وزیر کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر کرم کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 35 افسران کی ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے
اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی کمشنر مہمند تعینات کیا گیا ہےجبکہ خیبر پختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر عدنان فرید کا تبادلے کر کے ڈپٹی کمشنر باجوڑ لگا دیا گیا ہے۔





