نوجوانوں کو ماہانہ 60 ہزار روپے دینے کا منصوبہ، مکمل تفصیلات جانیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے کلائمیٹ لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت منتخب نوجوانوں کو تین ماہ تک 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

محکمہ تحفظ ماحول و ماحولیاتی تبدیلی پنجاب کے مطابق پروگرام کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ماحولیاتی گورننس، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی حکمت عملی اور پالیسی سازی میں عملی تربیت فراہم کرتے ہوئے انہیں “کلائمیٹ وارئیرز” کے طور پر تیار کرنا ہے۔

محکمہ کے مطابق پروگرام میں 50 فیصد نشستیں طالبات کے لیے مختص کی گئی ہیں تاکہ ماحولیاتی شعبے میں خواتین کی مؤثر شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

انٹرن شپ کے دوران شرکا کو فیلڈ لرننگ، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) کے دفاتر کے مطالعاتی دورے، کیپسٹن پروجیکٹس اور ماہرین کی نگرانی میں عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایم پی ایز کو بلیو پاسپورٹ دینے کی خبریں غلط ہیں، وزیر اطلاعات شفیع جان

اہلیت کے معیار کے مطابق درخواست گزار کی عمر 20 سے 27 سال کے درمیان ہونی چاہیے، جبکہ کم از کم بیچلر ڈگری کے ساتھ 75 فیصد نمبر یا 4.0 میں سے 3.0 سی جی پی اے لازمی ہے۔

یہ پروگرام مختلف تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے گریجویٹس کے لیے کھلا ہے۔

محکمہ تحفظ ماحول و ماحولیاتی تبدیلی پنجاب کے مطابق خواہشمند امیدوار 18 جولائی 2026 تک ای پی اے پنجاب کے آفیشل پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

Scroll to Top