پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں سامنے آگئیں، مختلف شہروں میں فی واٹ ریٹ میں فرق سامنے آگیا ۔
ملک بھر میں سولر پینلز کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مختلف شہروں میں ان کی قیمتوں میں معمولی فرق دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمت کا انحصار شہر، سپلائی، ڈیلرز اور مارکیٹ کے حالات پر ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں سولر پینلز کی فی واٹ قیمتیں مختلف ہیں۔ بعض شہروں میں ہول سیل مارکیٹ کی وجہ سے صارفین کو نسبتاً بہتر نرخ مل سکتے ہیں۔
موجودہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق:
اسلام آباد: 43 سے 50 روپے فی واٹ
راولپنڈی: 43 سے 49 روپے فی واٹ
لاہور: 43 سے 48 روپے فی واٹ
کوئٹہ: 43 سے 48 روپے فی واٹ
فیصل آباد: 42 سے 49 روپے فی واٹ
پشاور: 43 سے 49 روپے فی واٹ
کراچی: 42 سے 48 روپے فی واٹ
ماہرین کے مطابق سولر پینلز خریدتے وقت صرف قیمت نہیں بلکہ پینل کا معیار، وارنٹی، کمپنی کی ساکھ اور ڈیلر کی تصدیق بھی ضروری ہے۔
صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ بہترین قیمت حاصل کرنے کے لیے اپنے شہر کی ہول سیل سولر مارکیٹ یا مجاز ڈیلرز سے رابطہ کریں۔ کراچی صدر، لاہور ہال روڈ اور راولپنڈی کالج روڈ جیسی مارکیٹس سولر مصنوعات کے لیے مشہور ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف سولر کمپنیاں بعض اوقات مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمتیں پیش کرتی ہیں، اس لیے خریداری سے پہلے مختلف جگہوں سے قیمتوں کا موازنہ کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔





