آبنائے ہرمز پر بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجہاں امریکی اور برطانوی خام تیل کے نرخ ایک ہی روز میں 7 فیصد سے زائد بڑھ گئے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس اچانک تیزی کے بعد امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہی ہے، جبکہ برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت بھی گراں ہو کر 79 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز دنیا میں تیل کی سپلائی کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے جہاں حالیہ کشیدگی کے باعث تیل کی بین الاقوامی ترسیل میں رکاوٹ اور تاخیر کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
انہی خدشات اور سپلائی متاثر ہونے کے ڈر سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی مانگ اور قیمتوں کو یکدم اوپر دھکیل دیا ہے۔





