نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرتے ہوئے قیمت میں فی یونٹ 34 پیسے کا اضافہ کردیا ہے ۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ بجلی صارفین کو یہ بڑا جھٹکا مئی 2026 کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیا گیا ہےجس کا براہِ راست اطلاق رواں ماہ جولائی کے بجلی کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکڑک کے صارفین پر بھی لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں دو روز کے اندر آٹے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کی مذکورہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا کو جمع کرائی گئی درخواست میں 82 پیسے فی یونٹ کا بھاری اضافہ مانگا تھاتاہم نیپرا نے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کے بعد عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے صرف 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی ہی منظوری دی ہے۔

Scroll to Top