پاکستان کو 150 کلومیٹر کی رفتار والا بولر مل گیا، چیف سلیکٹرعاقب جاوید کا بڑا دعویٰ

پاکستان کو 150 کلومیٹر کی رفتار والا بولر مل گیا، چیف سلیکٹرعاقب جاوید کا بڑا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرعاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ملکی کرکٹ کے لیے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرنے والا نیا بولر تلاش کر لیا ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئےعاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جھنگ سے قیوم نامی ایک نایاب ہیرا ملا ہے جو 150 سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کرکٹ کی حالیہ بڑی کمزوری اچھے فاسٹ بولرز کا نہ ملنا تھا، لیکن اب یہ کمی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

چیف سلیکٹر نے مزید بتایا کہ قیوم کے علاوہ علی رضا، سبحان، ابوذر اور رضا اللہ جیسے باصلاحیت نوجوان بھی پائپ لائن میں موجود ہیں جو انتہائی تیز بولنگ کرتے ہیں۔ ان تمام کھلاڑیوں کی خصوصی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اب صرف مناسب وقت کا انتظار ہے تاکہ اگلے سیزن میں انہیں دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔

عاقب جاوید نے فاسٹ بولنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ تیز گیند بازوں کے بغیر ادھوری ہے، کیونکہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہی اس کی مہلک فاسٹ بولنگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹرز کے لیے بڑی خوشخبری، پی سی بی نے بڑا ریلیف دے دیا

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ جلد ہی تین سے چار ایسے نئے بولرز متعارف کروائیں گے جو اپنی غیر معمولی رفتار سے حریف بلے بازوں کو پریشان کر دیں گے۔

Scroll to Top