سید ہارون شینواری
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئے شلمان پڑانگ درہ میں زمین کے دیرینہ تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق و زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
لوئے شلمان پڑانگ درہ میں پیش آنے والے اس خونی واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق، والد زخمی ہوگئے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح تصادم کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے اصل اسباب و وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔





