سلمان علی خان
ضلع بنوں میں ہنجل گیٹ کے قریب دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت تین راہگیر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران وہاں سے گزرنے والے راہگیر بھی اس کی زد میں آ گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہدایت اللہ اور زوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے میں زخمی ہونے والوں میں حمایت اللہ، اعجاز گل اور دخترِ محمد انعام (خاتون) شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال بنوں منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر: لنڈی کوتل میں زمین کے تنازع پر دو فریقین میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
پولیس نے واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیراؤ میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کے ساتھ ساتھ واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





