سپریم کورٹ میں لاء کلرک شپ پروگرام کے تحت 18 اسامیوں کا اعلان، درخواستیں طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے لاء کلرک شپ پروگرام کے تحت ایک سالہ مدت کے لیے لاء کلرکس کی 18 اسامیوں کا اعلان کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق منتخب امیدواروں کی تعیناتی مختلف مراحل میں کی جائے گی، جن میں اگست، نومبر اور دسمبر 2026 جبکہ فروری 2027 شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ درخواست فارم، مطلوبہ تعلیمی قابلیت، اہلیت، شرائط و ضوابط اور دیگر تفصیلات سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ اور جاری کردہ اشتہار میں دستیاب ہیں۔

اعلامیے کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار اشتہار میں درج تمام ہدایات اور اہلیت کے معیار کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موت ہر ایک کو آنی ہے، مگر پشتونوں کی عزت اور وقار کبھی نہیں مرتا؛ شاپور زدران کے نام شاہد آفریدی کا جذباتی خراجِ عقیدت

سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست جمع کرانے سے قبل تمام شرائط، مطلوبہ دستاویزات اور اہلیت کے معیار کو مکمل طور پر یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top