انگلینڈ نے ناروے کو شکست دے کر فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

انگلینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ناروے کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان اسکور 1-1 سے برابر رہا، جس کے بعد میچ ایکسٹرا ٹائم میں داخل ہوگیا۔

انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول جوڈ بیکنگھم نے کیے۔ انہوں نے ایکسٹرا ٹائم میں فیصلہ کن گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 سے فتح دلائی اور سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے نامور فٹبالر جیڈن ایڈمز 25 برس کی عمر میں چل بسے

اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کر لی، جبکہ ناروے کا ٹائٹل جیتنے کا سفر کوارٹر فائنل پر اختتام پذیر ہوگیا۔

Scroll to Top