آئی پی پی امیدوار راجہ تسلیم انجم کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط، راجہ جمیل احمد اور راجہ رشید الطاف ساتھیوں سمیت قافلے میں شامل

آئی پی پی امیدوار راجہ تسلیم انجم کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط، راجہ جمیل احمد اور راجہ رشید الطاف ساتھیوں سمیت قافلے میں شامل

آئی پی پی کے اسمبلی امیدوار راجہ تسلیم انجم کی سیاسی سرگرمیوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کونسلر راجہ جمیل احمد اور راجہ رشید الطاف نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ان کے انتخابی قافلے میں شمولیت اختیار کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی میدان میں اس پیش رفت کو راجہ تسلیم انجم کیلئے اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ بااثر سیاسی شخصیات کی شمولیت سے ان کی انتخابی مہم کو مزید تقویت ملی ہے۔اس موقع پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ راجہ جمیل احمد اور راجہ رشید الطاف کو روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں، جبکہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار راجہ تسلیم انجم نے کہا کہ عوامی حمایت میں مسلسل اضافہ اور مختلف معتبر شخصیات کی پارٹی میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ ایسی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں جو مثبت سوچ، عزتِ نفس اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑھتی ہوئی پذیرائی ان کے حوصلے کو مزید مضبوط کر رہی ہے اور وہ کامیابی کے بعد علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور بہتر نمائندگی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تقریب میں پارٹی کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا اور راجہ تسلیم انجم کی انتخابی مہم کے لیے اپنے تعاون کا اظہار کیا۔

Scroll to Top