خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس کے سب انسپکٹر شہید ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بونیر کے علاقے طوطالئی میں پیش آیا، جہاں سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹر مسکین زادہ خان ڈیوٹی کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اچانک فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر مسکین زادہ خان موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





