پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سران ٹنگی کے علاقے میں تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 خارجی دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، جس کے بعد آپریشن میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 71 ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک جاری مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 109 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اندرونی تضادات کے بوجھ تلے زوال پذیر، اپنی ہی پالیسیاں قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئیں،اعلی سطح سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ علاقے میں موجود دیگر سہولت کاروں اور دہشتگرد نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملک کے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی ادارے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔





