پشاور میں کسٹم اہلکار کو مبینہ طور پر موبائل چھیننے کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ پشتخرہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے واردات کے دوران اہلکار کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق کسٹم اہلکار موبائل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بنے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے۔
ایس پی کینٹ محمد جنید کھرل نے بتایا کہ مقتول کو چار گولیاں لگی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ابتدائی معلومات میں سامنے آیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔





