ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کے تحت اہم منصوبوں کی منظوری

حکومت نے ایس آئی ایف سی (سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کوآپریشن) کی معاونت سے 28 اہم منصوبوں کی منظوری دی ہے، جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر ہے۔

ان منصوبوں کا مقصد ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اور سرمایہ کاری کے دروازے کھولنا ہے۔

حکومت کی جانب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23 ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان منصوبوں میں سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی جیسے اہم منصوبے شامل ہیں، جنہیں خصوصی طور پر خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایس آئی ایف سی کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، ٹیکنالوجی زونز، کلاؤڈ انفراسٹرکچر، سیمی کنڈکٹر ڈیزائننگ اور اسمارٹ ڈیوائسز کی تیاری کے منصوبے بھی سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ان منصوبوں کا دائرہ کار ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں جیسے خوراک، زراعت، آئی ٹی، معدنیات، پیٹرولیم اور توانائی پر محیط ہے۔

یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، 33 دہشت گرد ہلاک، تمام مسافر بازیاب

منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ان ممالک کے شہریوں کو ترجیحی ویزے جاری کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، ایس آئی ایف سی کے تحت منظور شدہ منصوبوں کے لیے ایکویٹی سرمایہ فراہم کرنے کے لیے “پاکستان سوورن ویلتھ فنڈ” متعارف کروانے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مؤثر پالیسی سازی کے باعث ان منصوبوں کی تکمیل ملک کی معاشی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Scroll to Top