عالمی تیل منڈی میں ایک بار پھر ہلچل، خام تیل کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور حملوں کے باعث عالمی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو مزید اوپر پہنچا دیا ہے۔
تازہ صورتحال کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت چھ ہفتوں میں پہلی بار 95 ڈالر فی بیرل کی سطح کو چھو گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی 86 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھتی ہے اور تیل کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ایران پر جاری امریکی حملوں کے باعث سپلائی چین متاثر ہونے کے خدشات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں، جس نے سرمایہ کاروں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔





