عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں

ایران پر امریکی حملوں کا سلسلہ رکنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد تیل کی قیمتیں ایک ہفتے سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8.42 ڈالر فی بیرل، یعنی 8.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ تیل 88.36 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ یہ قیمت 17 جولائی کے بعد برینٹ خام تیل کی کم ترین سطح ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، جو 6.70 ڈالر یعنی 7.5 فیصد کمی کے بعد 82.61 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

ماہرین کے مطابق ایران کشیدگی میں کمی اور خطے کی صورتحال بہتر ہونے کی امیدوں کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے، جس کا اثر قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آیا۔

Scroll to Top