مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ:اسلام آباد پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

اسلام آباددلہن کی طرح سج گیا، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد اسلام آباد پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

اسلام آباد : پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دلکش برقی قمقموں اور تینوں برادر ملکوں کے پرچموں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ معاہدے کی خوشی اور خیرمقدم کے طور پر شاہراہ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے آراستہ کیا گیا ہے، جو رات کے وقت ایک نہایت شاندار اور دیدہ زیب منظر پیش کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ شاہراہ دستور اور کچہری چوک سمیت شہر کے اہم مقامات پر خصوصی ایل ای ڈی اسکرینز نصب کی گئی ہیں جن پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات اور مشترکہ دفاعی عزم کے پیغامات چلائے جا رہے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا تاریخی دفاعی معاہدہ:ملک بھر میں جوش و خروش، اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت سج گئے

وفاقی دارالحکومت کی اس شاندار اور دلکش سجاوٹ نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے، جو تینوں اسلامی ممالک کے درمیان گہرے باہمی اعتماد، اخوت اور اتحاد کا ایک خوبصورت اور روشن مظہر ہے۔

Scroll to Top