محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم تبدیلیوں اور ترقیوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں جس کے تحت دو اعلیٰ افسران کو ترقی دی گئی ہے جبکہ تین کے مختلف انتظامی عہدوں پر تبادلے کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرجڈ ایریا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر فریحہ پال کو گریڈ 20 سے باقاعدہ بنیادوں پر گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی ہے، جبکہ ان کی نئی ترقی شدہ اسامی کا حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ اسی طرح محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود-II کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے اور وہ اپنے موجودہ عہدے پر ہی فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
انتظامی تبادلوں کے سلسلے میں پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے چیف اکانومسٹ خالد اقبال کو ڈپٹی کمشنر مانسہرہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مانسہرہ کے سابق ڈپٹی کمشنر میاں بہزاد عادل کا تبادلہ کر کے انہیں محکمۂ انرجی اینڈ پاور میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 25 کلو واٹ تک کے سولر صارفین کو نیپرا کی اجازت سے استثنیٰ
علاوہ ازیں محکمہ صحت کے سپیشل سیکرٹری طارق علی خان کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر جنرل انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا ہے۔





