ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

جدہ پہنچنے پر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشال بن عبدالعزیز، سعودی عرب کے وزیر زراعت، پانی و ماحولیات انجینیئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم دورے کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 25 کلو واٹ تک کے سولر صارفین کو نیپرا کی اجازت سے استثنیٰ

وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، ، وفاقی وزرا خواجہ آصف، عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی سعودی عرب کے دورے میں شامل ہیں۔

Scroll to Top