واشک اور آواران میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں،آپریشن رد الفتنہ 3کے دوران بی ایل اے سرغنہ سمیت 15 دہشت گرد ہلاک

واشک اور آواران میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں،آپریشن رد الفتنہ 3کے دوران بی ایل اے سرغنہ سمیت 15 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے واشک اور آواران کے علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کالعدم بی ایل اے کے سرغنہ سمیت 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

واشک کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم بی ایل اے کے اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایاجہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد گروہ کے سرغنہ سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ کر کے وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر

 

ساتھ ہی آواران کے علاقے میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ایک اور بڑے سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کالعدم بی ایل اے کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن کے قیام تک آپریشن ردّ الفتنہ 3 اسی طرح پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

Scroll to Top