پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی کا رجحان غالب رہا جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1011 پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔
شدید مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 71 ہزار کی اہم نفسیاتی حد گر گئی اور 100 انڈیکس کمی کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 727 پوائنٹس پر ٹریڈ ہونے لگا۔
دورانِ کاروبار ایک موقع پر انڈیکس میں 1400 پوائنٹس تک کی نمایاں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 739 پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم آج ہفتے کے آخری روز کی شروعات ہی منفی رجحان اور شدید مندی کے ساتھ ہوئی ہے۔





