معاہدے پر پہنچنے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے: ایرانی صدر

معاہدے پر پہنچنے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے، ایرانی صدر

 ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری نے امریکا کو مجبور کیا ہے کہ وہ ایران کےساتھ مفاہمت اختیار کرے، معاہدے پر پہنچنے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے۔

تہران میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدرپزشکیان نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ کیلئے ضروری تھا کہ وہ ایران اور عمان کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار گائیڈلائنز پر عمل کرے تاہم امریک نے یہ نہیں کیا جس پر ایران کو ردعمل دینا پڑا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں عام طور پر ایک ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ خلاف ورزیوں کے مسئلے سے نمٹا جائے اور اس پر کام کیا جارہا ہے، ایران کے صدر نے امریکہ کو مجرم اور استعماری حکومت قرار دیتے کہا ہے کہ امریکہ سے متعلق ایران کا رویہ نہیں بدلا۔

ایران کے صدر نے امید ظاہر کی کہ ایران وقار اور فخر کے ساتھ اس راہ پرآگے بڑھے گا، مذاکرات اور سفارتکاری نے امریکہ کو مجبور کیا ہے کہ وہ ایران کےساتھ مفاہمت اختیار کرے، معاہدے پر پہنچنے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: ایرانی عوام کے حوصلے اور عزم نے دشمن کے ارادے ناکام بنادیئے، ایرانی صدر پزشکیان

انہوں نے قوم کو خبردار کیا  کہ امریکا اور اسرائیل جانتے ہیں کہ صرف جنگ سے ایرانیوں کو حکم ماننے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔اس لیے وہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے داخلی تقسیم، نااتفاقی اور تنازعات کوبطور ہربہ استعمال کر سکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ قومی اتحاد اور مزاحمت ہی ملک کی سکیورٹی اور دفاعی صلاحیتوں کا تحفظ کرنے کیلئے لازم ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ایرانی عوام کو استقامت اور مزاحمت جاری رکھنا ہوگی۔

Scroll to Top