پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گیا

پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گیا

 پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کر نے کے بعد  انگلینڈ پہنچ گا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا ۔

انگلینڈ میں پاکستان اور انگلش ٹیم کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، قومی ٹیم 10 اگست سے پریکٹس کا آغاز کرے گی،قومی ٹیم سلیکٹ الیون کے خلاف 12 اگست سے 4 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے، برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے اوپنر ایمیلیو گے کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے اور ان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں : ساجد خان کی جادوئی باؤلنگ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

بائیں ہاتھ کے اوپنر ایملیو کو مڈل سیکس کے خلاف ون ڈے کپ میچ میں درہم کی نمائندگی کرتے ہوئے کندھے کی انجری ہوئی تھی۔

Scroll to Top