شام کا امریکہ کیساتھ اہم ترین معاہدہ ہوگیا،معاملہ کیا ہے؟

شام کا ایٹمی مواد کی منتقلی کیلئے امریکہ اور اسرائیل سے معاہدہ طے پا گیا

 شام کے ایک حساس مقام پر موجود مبینہ نیوکلیئر مواد کو وہاں سے منتقل کرنے کیلئے امریکہ اور اسرائیل کیساتھ معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ، شام اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے انتظام کے تحت انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی شام کے خفیہ مقام سائٹ 99 میں موجود نیوکلیئر مواد اپنی تحویل میں لے گی۔

سائٹ 99 میں موجود مواد طویل عرصے سے امریکہ اور اسرائیل کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق معاملے کے حل کے لیے کئی ماہ تک پسِ پردہ سفارتی کوششیں جاری رہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے خدشات دور نہ ہونے کی صورت میں سائٹ 99 کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا عندیہ دیا تھا،اس صورتحال کے بعد امریکی انتظامیہ نے اسرائیل سے کسی بھی کارروائی سے گریز کرنے کی درخواست کی اور آئی اے ای اے کو معاملے میں شامل کیا گیا۔

Scroll to Top