سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 30 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 80 ڈالر پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر چمک اُٹھا! عالمی منڈی میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 79 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 294 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 68 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 396 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 58.15 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

Scroll to Top