پاکستان پیپلز پارٹی کی بانی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی بیگم نفیسہ خالد انتقال کر گئیں۔
مرحومہ نے ملک میں جمہوریت کے استحکام، جمہوری اقدار کے فروغ اور سیاسی و پارلیمانی معاملات میں اہم خدمات انجام دیں۔ ان کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو پارٹی رہنماؤں اور مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
بیگم نفیسہ خالد کی نماز جنازہ آج بعد از مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، جاتی عمرہ روڈ میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد ان کی تدفین اے ڈبلیو ٹی فیز 2، جاتی عمرہ بی بلاک قبرستان میں کی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں اسپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی کی نانی صاحبہ، محترمہ بیگم نفیسہ خالد صاحبہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بیگم نفیسہ خالد کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو…
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) August 17, 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت نے بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی جمہوری جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
سردار ایاز صادق نے بیگم نفیسہ خالد کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحومہ کے اہلخانہ، سابق رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں اسپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی سمیت دیگر عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیگم نفیسہ خالد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔





