وفاقی حکومت کا 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اگلے سال اسلام آباد میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس کے لیے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق ایس سی او سربراہ اجلاس اگست یا ستمبر 2027 میں اسلام آباد میں ہوگا، جس میں سربراہانِ مملکت، حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی وفود شرکت کریں گے۔

کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایس سی او سربراہ اجلاس کے لیے محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات کی فراہمی اور طے شدہ سکیورٹی پروٹوکولز کے مطابق زیادہ سے زیادہ تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے۔

کابینہ ڈویژن مے بتایا کہ اس وقت دستیاب جدید ترین بلٹ پروف گاڑیاں 2016 ماڈلز کی ہیں جو ایس سی او اجلاس کے لیے درکار معیار پر پوری نہیں اترتیں۔

ایس سی او سربراہ اجلاس پاکستان کے لیے اہم بین الاقوامی اجتماع ہے اور اس کے انعقاد کے لیے سکیورٹی اور لاجسٹکس کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایس سی او سربراہی اجلاس، پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

 حکومت نے مختلف فورمز پر غور کے بعد 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی تعداد کو کم سے کم ضرورت کے مطابق مقرر کیا ہے، جبکہ تقریباً 300 دیگر غیر بلٹ پروف گاڑیاں کرائے پر حاصل کی جائیں گی۔

Scroll to Top