مردان: طورو رنگ روڈ پر ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی کا 40 سالہ ڈرائیور سرتاج ولد محمد اکبر گاڑی میں پھنس گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں ریکوری وہیکل کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں : شدید بارش کے باعث ایم ٹو موٹروے پر حادثہ، متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، درجنوں زخمی
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں پھنسے ڈرائیور کو نکال لیا اور تشویشناک حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔





