حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہےجس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اگست 2026ء سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32.63 روپے فی لیٹر کی نمایاں کمی کی گئی ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395.69 روپے سے کم ہو کر 363.06 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول) کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334.54 روپے سے بڑھ کر 337.51 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Scroll to Top