وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے اب تک کتنے شہدی مستفید ہوئے ، تعداد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے اسکیم کے تیسرے ہفتے میں داخل ہونے پر تازہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

وزارت کے مطابق 15 ستمبر سے شروع ہونے والی اسکیم کے تحت اب تک 84 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ اسکیم سے مستفید ہونے والے شہریوں کی تعداد 75 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت جاری کیے گئے ٹوکنز کے استعمال کی شرح 84.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اب تک شہریوں کو ایک کروڑ 22 لاکھ سے زائد ٹوکنز جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں سے ایک کروڑ 3 لاکھ سے زائد ٹوکنز استعمال بھی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

وزارت کے مطابق شہریوں اور پیٹرول پمپ مالکان کو بروقت معاونت اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے فعال کال سینٹر بھی کام کر رہا ہے، جہاں اسکیم سے متعلق معلومات اور ضروری رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top