مکران کوسٹل ہائی وے پرگیس باؤزر اورکارمیں تصادم

مکران میں کوسٹل ہائی وے پر دو گاڑیوں میں ٹکر ،6 افرادجان سے گئے

مکران میں کوسٹل ہائی وے پر گیس باؤزر اورکار میں ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ 

ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی  کے مطابق ٹریفک حادثہ  سرپٹ کے مقام پر پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

 پولیس حکام نے بتایا کہ کار تربت جارہی تھی جبکہ گیس باؤزر کراچی جا رہا تھا کہ دونوں میں خوفناک تصادم ہوگیا ۔

ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 6 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں کار کا ڈرائیور بھی شامل ہے جس کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی۔

 ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس موقع پر پہنچی اور جائے حادثہ کو محفوظ بنانےکے ساتھ ٹریفک کی روانی بھی بحال رکھی۔

Scroll to Top