ایران کے خلاف سخت اقدامات، امریکہ نے چین سمیت تمام اتحادیوں سے مدد کی اپیل کردی

ایران کے خلاف سخت اقدامات، امریکہ نے چین سمیت تمام اتحادیوں سے مدد کی اپیل کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین اور دیگر ممالک کو ایران کی معاشی مدد پر متنبہ کرنے کے بعد امریکی وزیر خزانہ نے بھی دھمکی آمیز بیان جاری کیا ہے، اس حوالے سے چین سمیت تمام اتحادیوں سے مدد کی اپیل بھی کردی ۔ 

 امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا کا اپنے اتحادیوں اور دیگر ممالک کو یہ واضح پیغام ہے کہ آپ سب کو ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے امریکی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

اس موقع پر امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ نے خاص طور پر چین سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ ایران کے خلاف امریکی اقتصادی مہم میں امریکا کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

انھوں نے دھمکی آمیز لہجے میں مزید کہا کہ جو ممالک ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات جاری رکھیں گے انھیں امریکا کے سخت اقدامات اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

چین سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ  انھوں نے کہا کہ بعض معاملات پر بات چیت نجی سطح پر کرنا زیادہ مناسب ہے تاہم چین کو ’’پروگرام کا حصہ بننا‘‘ چاہیے۔

Scroll to Top