ڈاکٹر عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت سے متعلق تمام خدشات مسترد کردیئے

عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت سے متعلق تمام خدشات مسترد کردیئے

عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت سے متعلق تمام خدشات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مکمل صحت مند ہیں ، بلڈ پریشر نارمل اور بینائی میں بھی بہتری آئی ہے ۔

 عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور فٹ ہیں۔

 ڈاکٹر عظمیٰ خان کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر خود چیک کیا جو 120/80 بالکل نارمل تھا، عمران خان جذباتی ہو کر ان سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے گفتگو کرنے پر ڈاکٹروں نے انہیں بلڈ پریشر بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا، تاہم انہوں نے جواب دیا کہ ان کا بلڈ پریشر نہیں بڑھتا۔

عمران خان کی ہمشیرہ کا مزید کا کہنا تھا کہ ماشاءاللہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں بھی بہتری آئی ہے، انہوں نے اپنے علاج کے حوالے سے ڈاکٹر کی تعریف بھی کی۔

Scroll to Top