پشاور کی تاجربرادری نے بھی انتشاری مارچ کو مسترد کردیا

پشاور کی تاجربرادری نے بھی انتشاری مارچ کو مسترد کردیا

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں تاجر برادری صوبائی حکومت کی پالیسیوں اور احتجاجی سیاست کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی۔

پشاور: اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی چوک پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تاجروں نے صوبائی حکومت کی انتشاور سیاست اور مارچ  کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت انتشاری مارچ اور دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر عوام اور تاجروں کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دے۔

تاجر رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا کہ صوبے میں اس وقت کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، سیاسی انتشار کی وجہ سے کاروبار شدید متاثر ہو چکے ہیں اور روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں  بدامنی، مہنگائی  اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

 یہ بھی پڑھیں: پشاور میں عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی انتشاری مارچ کو فوری ختم کرنے کا اعلان کرے اور صوبے پر توجہ دے کر عوام کے مسائل حل کریں ۔

Scroll to Top