سعودی عرب نے غیر متوقع طور پر نومبر میں ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اس اقدام کے بعد ایشیا کے لئے خام تیل کی قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے فیصلے کے برعکس شمال مغربی یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کے لئے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی تیل کمپنی آرامکو نے نومبر کے لئے ایشیا کو فراہم کئے جانے والے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمتِ فروخت عمان اور دبئی کی اوسط قیمتوں سے 5 ڈالر فی بیرل کم مقرر کی ہے جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3 ڈالر کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آرامکو نے ایشیا کو فروخت کئے جانے والے خام تیل کے دیگر گریڈز یعنی عرب میڈیم اور عرب ہیوی کی نومبر کی سرکاری قیمتوں میں بھی 5 ڈالر فی بیرل کی کمی کر دی ہے۔





