کامران علی شاہ
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم شفیق الرحمن قریشی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
احتساب عدالت کے جج کلیم ارشد خان نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب قوانین کے تحت 6 ماہ کے اندر تفتیش مکمل کرنا لازمی ہوتا ہے تاہم نیب مقررہ مدت میں تفتیش مکمل کرنے میں ناکام رہا، اس لیے ملزم ضمانت کا حقدار ہے۔
نیب پراسیکیوٹر منظور عالم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے سیکشن 254 کے تحت محض تفتیش میں تاخیر کی بنیاد پر کارروائی غیر مؤثر یا کالعدم نہیں ہوتی، جبکہ اس حوالے سے ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں آٹے کا شدید بحران، 20 کلو کا تھیلا 3200 روپے کا ہو گیا
عدالت نے دونوں جانب کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔





