خیبر پختونخوا میں آٹے کا شدید بحران، 20 کلو کا تھیلا 3200 روپے کا ہو گیا

کاشف الدین سید
خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اور بے تحاشا اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے جہاں صوبے کے مختلف اضلاع میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3200 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل میں پیش آنے والی رکاوٹوں کے باعث صوبے بھر میں سپلائی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب گندم کی تقسیم اور سرکاری سپلائی کے نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں نے صورتحال کو مزید سنسنی خیز اور پیچیدہ بنا دیا ہے جس سے عام شہریوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں سنسنی خیز اضافے کے باعث عام گھریلو بجٹ درہم برہم ہونے کے ساتھ ساتھ نان بائیوں اور روٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

متاثرہ شہریوں نے حکومت سے گندم کی فوری اور باقاعدہ دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے کے اسباب کا فوری تعین کرنے اور ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Scroll to Top