عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ رک گیا، مسلسل تیسرے روز کتنی کمی ہوئی؟

ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات کے بعد یٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے،ایران اور عمان کے آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات کی وجہ سے تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے آ رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان کی جانب سے آبنائے ہرمز کے ذریعے عارضی بحری راستہ قائم کرنے کے لیے ایک فریم ورک پر بات چیت کے بعد عالمی سطح پر تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں کسی حد تک کمی آئی ہے۔

 ایران اور عمان کے آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات کی وجہ سے تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے آ رہی ہیں، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے ایک عارضی راستہ قائم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

عالمی منڈی میں آج دن کے اختتام پر خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 86.28 ڈالر فی بیرل جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے سودے 80.29 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

Scroll to Top