پمز ہسپتال کے سانحے میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے، ورثا نے بڑا مطالبہ بھی کردیا

پمز ہسپتال سانحے میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے، ورثا کا احتجاج ، بڑا مطالبہ بھی کردیا

اسلام آباد میں پمز ہسپتال سانحے میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

 پمز ہسپتال سانحے میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں،  اس دوران بعض ورثا نے احتجاج  کرتے ہوئے بچوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں : پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کی نرسری میں آگ، 15 نومولود جاں بحق

جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے ورثا کا کہناہے کہ شناخت کیے بغیر ہی میتیں حوالے کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

Scroll to Top