راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جدید ہتھیار سنبھالے اور شاندار نشانہ بازی کی جدید ترین تصویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں فیلڈ مارشل کو دفاعی نمائش اور معائنے کے دوران ایک جدید ترین خودکار رائفل کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز اور توازن کے ساتھ سنبھالے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ایک پیشہ ور سپاہی کی ہتھیار پر بہترین گرپ اور باڈی پوسچر ہی اس بات کی ضمانت ہوتا ہے کہ اس کا نشانہ کتنا بلاشبہ اور ساہداف پر درست بیٹھے گا۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، دفاعی پیداوار اور کارپوریٹائزیشن پر بریفنگ
سوشل میڈیا صارفین اور عوام اس تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جس طرح فیلڈ مارشل کا یہ نشانہ پکا نظر آ رہا ہے بالکل اسی طرح ملک و قوم کے دشمنوں کے خلاف ان کے تمام اقدامات اور فیصلے بھی ہمیشہ درست اور نپے تلے ثابت ہوئے ہیں۔





